حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
ترجمہ:حضرت شتیر بن شکل، جو حضرت علی کے اصحاب میں سے تھے، رمضان المبارک میں لوگوں کو 20 رکعت تراویح اور وتر پڑھایا کرتے تھے۔أَبُو الْخَصِيْبِ قَالَ:كَانَ يَؤُمُّنَا سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ فِي رَمَضَانَ فَيُصَلِّي خَمْسَ تَرْوِيحَاتٍ عِشْرِينَ رَكْعَةً۔(سنن بیہقی:2/698) ترجمہ: حضرت ابوالخصیب کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن غفلہ ہمیں رمضان میں نماز پڑھاتے تھے، پس5 ترویحے یعنی 20رکعتیں پڑھاتے تھے۔عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:كَانَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ يُصَلِّي بِنَا فِي رَمَضَانَ عِشْرِيْنَ رَكْعَةً۔(مصنّف ابن ابی شیبہ :7683) ترجمہ: حضرت نافع بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابنِ ابی مُلیکہ ہمیں رَمضان میں 20 رکعت تَراویح پڑھایا کرتے تھے۔تَراویح کے بارے میں فقہاء کرام اور محدّثینِ عظام کے فتاویٰ: ٭ـــاِمام شافعی فرماتے ہیں:”وَرَأَيْتُهُمْ بِالْمَدِينَةِ يَقُومُونَ بِتِسْعٍ وَثَلَاثِينَ، وَأَحَبُّ إلَيَّ عِشْرُونَ؛ لِأَنَّهُ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ وَكَذَلِكَ يَقُومُونَ بِمَكَّةَ وَيُوتِرُونَ بِثَلَاثٍ“ ترجمہ:میں نے لوگوں کو مدینہ منوّرہ میں دیکھا ہے کہ وہ39 رکعات تَراویح پڑھتے ہیں ،جبکہ میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ20 رکعت پڑھی جائے،اِس لئے کہ یہ حضرت عُمر سے مَروی ہے، اور مکہ مکرّمہ کے رہنے والے بھی 20رکعت تَراویح اور 3رکعت وِتر پڑھتے ہیں ۔(کتاب الاُمّ:1/167) ٭ـــاِمام ترمذیفرماتے ہیں :