پاک صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی کبھی کبھار کنگھی فرماتے تھے اورزیادہ استعمال سے منع بھی فرماتے تھے اور ابوداؤدشریف کی حدیث میں بھی حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے روزانہ کنگھی کرنے کی ممانعت آئی ہے ۔
(سنن ابی داؤد: رقم الحدیث4159)
علماء نے لکھا ہے کہ یہ ممانعت تنزیہی ہے اور ممانعت بھی اس وقت ہے کہ جب کوئی ضرورت مقتضی نہ ہو اور بالوں میں پر اگند گی بھی نہ ہو ورنہ تو کوئی حرج نہیں۔
3: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم سر مبارک پر کپڑا ڈال دیتے تھے تاکہ عمامہ خراب نہ ہو اور وہ کپڑا تیل کے کثرت استعمال کی وجہ سے ایسے ہوتا تھا جیسے تیلی کا کپڑا۔ مگر اس کے با وجود یہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا کہ نہ تو وہ کپڑا گندا ہوتا تھا، نہ اس میں جو ں پڑتی تھی اور نہ کھٹمل خون کو چوس سکتا تھا، جیساکہ علامہ مناوی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے کہ کبھی مکھی بھی حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بدن پر نہیں بیٹھی ۔
4: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کنگھی پہلے دائیں جانب کرتے تھے۔ یہ صرف کنگھی کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ چیز جس کاوجودشرافت اور زینت ہے اس میں دائیں جانب مقدم رکھنا سنت ہے ۔