حضرت مولانا محمد اکرم طوفانی مدظلہ
چیئر مین خاتم النبیین ٹرسٹ و میڈیکل ہارٹ سنٹر سرگودھا
متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ”زبدۃ الشمائل“ کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔شمائل نبوی پر کثیر علماء نے قلم اٹھایا اور مختلف زبانوں میں اس کی تشریح کی گئی لیکن وہ اکثر علمی مباحث پر مشتمل تھیں اور اس قدر عام فہم نہیں تھیں کہ اس سے عام لوگ استفادہ حاصل کرسکیں۔
موجودہ پر فتن دور میں ضرورت تھی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے طبعی اور آپ کے دیگر معاملات اور عبادات کو عام فہم اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ”زبدۃالشمائل“ کے نام پر مولانا محمد الیاس گھمن صاحب سےیہ کام لے کر آپ کو ان لوگوں کی صف میں شامل کردیا۔ ملفوظات انور شاہ کشمیری جلد ۳ صفحہ ۱۳۶ پر ہے کہ آقا علیہ السلام نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ جو آدمی پر فتن دور میں جرأت و استقلال اور ثابت قدمی سے دین کے مقتضیات کو پورا کرے گا تمہارے پچاس آدمیوں کے عمل کے برابر اسے ثواب ملے گا۔
حضرت مولانا محمد الیاسگھمن صاحب نے یہ کام اور تقاضا پورا کیا ہے اس لیے انشاءاللہ حدیث رسولصلی اللہ علیہ و سلم کے مصداق بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی جیل میں کی ہوئی اس محنت کو قبول فرمائےعامۃالناس کو اس سے پورا پورا فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
/
25 جولائی 2016ء