مبارک ساٹھ برس تھی تو اسکی وجہ یہ ہے عرب عام طور پر اعداد میں صرف دہائیاں شمار کرتے ہیں اور کسر کو چھوڑ دیتے ہیں، اس لیے ان روایات میں آپ کی عمر مبارک ساٹھ سال مذکور ہے۔
بعض روایات میں مثلاً حضرت دغفل بن حنظلہ اور خود حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم کی ہی ایک روایت میں آپ کی عمر مبارک کے پینسٹھ سال ہونے کاذکر ہےتو اسکی وجہ یہ ہےکہ اسمیں ولادت اور وفات والے سال کو مستقل شمار کیاگیا ہے،تو اس حساب سے پینسٹھ سال عمر مبارک ہوئی۔
اس لحاظ سے آپ کی عمر مبارک پر ساٹھ سال یا پینسٹھ سال کا اطلاق مجازاً ہے، فی الحقیقت عمر مبارک تریسٹھ سال ہی تھی۔گویا سب روایات کاحاصل ایک ہی ہے۔