(4): ” نَبِیُّ الْمَلَاحِمِ“ سخت جنگوں والانبی۔ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود تقریبا ستائیس جنگوں میں شرکت فرمائی ہے۔ جس قدر جہاد آپ کی امت نے کیاہےاور کسی امت نے نہیں کیا۔
زبدۃ:
حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک بہت زیادہ ہیں۔ ہر نام کسی نہ کسی صفت کوظاہر کرتا ہے۔ کسی ایک روایت میں تمام ناموں کایکجا تذکرہ بھی نہیں ہے۔علامہ سخاوی علیہ الرحمۃ نے آپ کے چار سو، علامہ سیوطی علیہ الرحمۃ نے پانچ سو اور امام ابوبکر ابن العربی نے آپ کے ایک ہزار نام مبارک ذکر فرمائے ہیں۔
(جمع الوسائل مع الہامش: ج2 ص226)