زبدۃ الشمائل شرح اردو شمائل ترمذی |
|
حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی اور قناعت تھی کہ آپ نے نرم بستر کے بجائے عام سادہ سا گدا ہی پسند فرمایاوگرنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بڑے اصرار کے ساتھ کئی مرتبہ پیشکشبھی فرمائی بلکہ ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا بستر بنا کر بھی لائیں مگر حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس فرمایا۔ آپ اکثر یہ فرماتے تھےکہ میری مثال تو راہ گزر مسافر کی طرح ہے جو تھوڑی دیر کے لیے درخت کے نیچے بیٹھا اور پھر چل دیا۔ آج ہم اپنی حالت کو دیکھیں تو اپنے ایمان پر بھی شک ہونے لگتاہے۔ اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے۔