حضرت انس بن مالک کی روایت میں یہ بھی ہےکہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم خربوزہ اور تازہ کھجوریں ملاکراستعمال فرماتے تھے۔حضرت مُعَوِّذبن عفراء کی بیٹی حضرت رُبَیِّع فرماتی ہیں کہ میرے چچاحضرت معاذبن عفراء رضی اللہ عنہ نے تازہ کھجوروں کا ایک طبق جس پر روئیںدار چھوٹی چھوٹی ککڑیاں بھی تھیں، دے کر مجھے حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔
حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم ککڑیوں کو بہت پسند فرماتے تھے۔جب میں آپ کی خدمت میں گئی تو آپ کےپاس بحرین سے زیور آیا ہواتھا۔آپ نے اس میں سےمٹھی بھر کرمجھے بھی عنایت فرمایا۔
2: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کسی نئے پھل کو دیکھتے تواسکوحضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لاکرپیش کرتے۔حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم اس کوہاتھ میں لیتے اور یہدعاپڑھتے:
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَفِي مُدِّنَا، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ ، وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاكَ بِهِ لِمَكَّةَ وَمِثْلِهِ مَعَهُ قَالَ : ثُمَّ يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيْدٍ يَرَاهُ فَيُعْطِيهِ ذَلِكَ الثَّمَرَ․
اے اللہ! ہمارے پھلوں میں برکت عطافرما، ہمارےصاع اور مد میں بھی برکت عطافرما۔اےاللہ! بےشک ابراہیم علیہ السلام تیرے بندےخلیل اور تیرے نبی تھے اور میں بھی تیرابندہ اور نبی ہوں۔ انہو ں نے آپ سے مکہ مکرمہ کے لیےدعاکی تھی اور میں آپ سے مدینہ کے لیے وہ دعابھی مانگتاہوںجو انہوں نےمکہ کے لیے مانگی تھی اور اس کے ساتھ مزیدبھی اس جیسی( یعنی مکہ سےدوگنامدینہ کے لیے )۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ