ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2015 |
اكستان |
|
تازندگی عمل میں لانے کا عہد کرلینا چاہیے، یہی چیز اصل میں حج کی رُوح ہے۔ علماء ومشائخ نے لکھا ہے کہ حجِ مقبول کی علامت یہ ہے کہ حج آدمی کی زندگی میں دینی اِنقلاب کا ذریعہ بن جائے کہ اگر پہلے حقوق اللہ یا حقوق العباد میں کسی کوتاہی میں مبتلا تھا تو حج کے بعد اُس سے یکسر تائب ہوجائے، اگر خدانخواستہ کسی کی طرف سے کینہ، حسد یا بغض وعداوت دل میں تھی تو حج کے بعد اُس کا دل آئینہ کی طرح صاف ہوجائے، اگر بے نمازی تھا تو نمازی بن جائے ،اگر سنتوں کی خلاف ورزی کرتا تھا تو حج کے بعد خلاف ورزی چھوڑدے، وغیرہ وغیرہ۔ یہی وہ کسوٹی اور معیار ہے جس کی روشنی میں ہر عازمِ حج اپنے حج کے مقبول ہونے یا نہ ہونے کا اَندازہ لگا سکتا ہے، اللہ تعالیٰ سبھی عازمینِ حج کو قبولیت سے سرفراز فرمائیں اور اُمت کے ہر فرد کو کتاب وسنت سے وابستہ رہ کر اُن پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔(ندائے شاہی فروری ٢٠٠٨ئ) وفیات ٨اگست کو حضرت مولانا قاضی عبدالکریم صاحب رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد کلاچی صوبہ خیبر پختونخواہ میں اِنتقال فرماگئے، اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔ ٩اگست کو اَلحاج یوسف خان صاحب لغاری طویل علالت کے بعد صادق آباد میں وفات پاگئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔ ٢٧اگست کو جمعیة علماء اِسلام تحصیل رائیونڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یوسف جام صاحب کے والد گرامی وفات پاگئے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔