ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2015 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٧ ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) عید الاضحی ....... اَعمال،اَحکام ،فضائل عیدالاضحی کی نماز : (١) عیدالاضحی کی نماز بھی مثل نمازِ عید الفطر کے واجب ہے اور اِس نماز کی ترکیب بھی وہی ہے جو نمازِ عید الفطر کی ہے۔ یعنی تکبیر ِ اُولیٰ وثناء کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے تین بار رفع یدین کریں یعنی کانوں تک ہاتھ اُٹھائیں، پہلی دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیے جائیں گے تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ کر اِمام فاتحہ و سورة پڑھے مقتدی خاموش رہیں۔ دُوسری رکعت میں فاتحہ و سورت کے بعد رفع یدین کے ساتھ تین بار تکبیریں کہیں اور ہر بار ہاتھ چھوڑتے جائیں چوتھی تکبیر پر رکوع کریں۔ ملاحظہ : عیدالاضحی سے متعلق حضرت کے دو مضامین قریب قریب ایک جیسے تھے اِس تفصیلی مضمون کے شروع میں دُوسرے مضمون کا اِبتدائی ایک صفحہ جو نمازِ عید کے متعلق ہے ملا کر شائع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ مضمون بغیرتکرار کے اِختصار کے ساتھ اَشمل و اَکمل ہو جائے۔محمود میاں غفرلہ