ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2015 |
اكستان |
|
''شیطان اِس بات سے تو مایوس ہوچکا ہے کہ تمہاری سرزمین (جزیرة العرب) میں اُس کی پوجا کی جائے لیکن وہ اِس پر راضی ہے کہ اِس کے علاوہ تمہاری جانب سے کیے جانے والے پست اَعمال (گناہ والے کاموں) میں اُس کی اطاعت کی جائے اِس لیے ہوشیار رہو۔'' نبی اکرم ۖ کی یہ پیش گوئی آج عالم عرب پر پوری طرح صادق آچکی ہے کہ وہاں شرک اور بت پرستی کے مناظر تو نہیں ہیں لیکن اِس کے علاوہ سینکڑوں ذرائع سے شیطان نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، ٹیلی ویژن اور اِنٹرنیٹ کے فحش پروگراموں نے نئی نسل پر بدترین اَثر ڈالا ہے، اِس کا تدارک پیغمبر علیہ السلام کی ہدایت پر عمل کیے بغیر ہرگز نہیں ہوسکتا۔ (٥) جاہلیت کی ہر رسم پیروں تلے دفن : حجة الوداع کے موقع پر آنحضرت ۖ نے جو چند اِعلانات فرمائے اُن میں سے ایک اعلان یہ تھا کہ آپ نے جاہلیت کے زمانہ سے چلی آرہی تمام رسومات پر قدغن لگادی خصوصاً خونی اِنتقام کی اور سود خوری کی جو رسمیں نسلاً بعد نسلٍ چل رہی تھیں، اُن کو آپ نے اپنے پیروں تلے دفن فرمادیا، اِس کا اعلان آپ نے اِس طرح فرمایا : اَلاَ کُلُّ شَیٍْٔ مِنْ اَمْرِ الْجَاہِلِیَّةِ تَحْتَ قَدَمَیَّ مَوْضُوْع وَدِمَائُ الْجَاہِلِیَّةِ مَوْضُوْعَة وَاِنَّ اَوَّلَ دَمٍ اَضَعُ مِنْ دِمَائِنَا دَمُ ابْنِ رَبِیْعَةَ بْنِ الْحَارِثِ کَانَ مُسْتَرْضَعًا فِیْ بَنِیْ سَعَدٍ فَقَتَلَتْہ ہُذَیْل وَرِبَائُ الْجَاہِلِیَّةِ مَوْضُوْع وَاَوَّلُ رِبًا اَضَعُہ مِنْ رِبَانَا رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَاِنَّہ مَوْضُوْع کُلُّہ۔ (مسلم ١/٣٩٧، حیاة الصحابہ ٣/٤٠٣) ''خبردار ! جاہلیت کی ہر رسم (آج) میرے قدموں تلے روندی جارہی ہے، زمانۂ جاہلیت کے سب خون رائیگاں ہیں اور میں اپنے خاندان کے خونوں میں سب سے پہلے ربیعہ بن الحارث کے دُودھ پیتے بچے جو قبیلہ بنو سعد میں پرورش پاتا تھا جسے قبیلہ ہذیل کے لوگوں نے قتل کرڈالا تھا، کے خون کے ہدر ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اور