Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2015

اكستان

32 - 65
گذشتہ چند سالوں میں حرمین شریفین کے اَطراف میں جدید ترین مغربی اَنداز کے تجارتی مراکز اِس تیزی سے تعمیر ہوئے ہیں کہ وہاں جاکر آنکھیں چکا چوند ہوجاتی ہیں، بڑے بڑے شاپنگ مال، سپر اسٹور اور بین الاقوامی درجہ کے ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ وپیراستہ فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعمیر رُکنے کا نام نہیں لے رہی، اِن جگہوں میں جانے سے عبادت اور رُوحانیت کے جذبات قدرتی طور پر مضمحل ہوجاتے ہیں اور مسجد ِحرام اور مسجد نبوی میں رہ کر اَنابت اِلی اللہ، محبتِ خداوندی اور رقتِ قلبی کے جو اَثرات دل پر قائم ہوتے ہیں، وہ حرم سے نکل کر بازاروں کی چمک دمک میں گم ہوجاتے ہیں، آج کل حرم کے اِرد گرد تفریح طبع اور دل بہلانے کے اِتنے اَسباب فراہم کردیے گئے ہیں کہ وہ جگہیں نعوذ باللہ تفریح گاہوں کا منظر پیش کرتی ہیں، اِن ہی آسائشوں وغیرہ کو پیش نظر رکھ کر پوری دُنیا سے نہایت مہنگے اور پرتعیش سفر حج کے پیکج دیے جانے لگے ہیں اور بین الاقوامی درجہ کی ٹور کمپنیاں اِس نفع بخش کاروبار میں دخیل ہوگئی ہیں، جو نہ صرف مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے دورانِ قیام تعیش کے تمام اَسباب فراہم کرنے کی ضمانت دیتی ہیں بلکہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں بھی اُن کے اِنتظامات بہت گراں قدر ہوتے ہیں۔
اِس سال ہم لوگ صبح نو بجے کے قریب عرفات کے میدان میں داخل ہوئے تو بعض ممالک کی سیاحتی کمپنیوں کے کیمپوں کو دیکھ کر یہ معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ عرفات کا میدان ہے، قالین بچھے ہوئے، جابجا کرسیاں اور صوفے لگے ہوئے، ذائقہ دار مطعومات ومشروبات کا وافر مقدار میں اِنتظام، بھنے ہوئے کبابوں کی خوشبو سے فضا معطر اور اِسی ماحول میں گپ شپ کرتے اِحرام باندھے لوگ، اِسی طرح کے مناظر مہنگے اور پُر تکلف سیاحتی اِداروں کے خیمہ جات میں منیٰ میںبھی نظر آتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے ماحول میں وہ طبعی یکسوئی اور دلوں کی نرمی مشکل ہی سے پیدا ہوسکتی ہے جو ایسے مواقع پرمطلوب ہے لیکن جن لوگوں کی نظر میں عبادت سے زیادہ سیر وسیاحت ہی مقصود ہو اُنہیں اِس کی فکر کہاں  ؟
اِسی طرح متوسط طبقہ کے جو تاجر حج کو جاتے ہیں اُن کی فکر بھی عبادت سے زیادہ اپنی تجارت کی طرف رہتی ہے، حرمین شریفین میں نماز باجماعت وغیرہ کا اِتنا اہتمام نہیں ہوتا جتنا اپنے تجارتی اُمور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 گھل مل کر رہنا اور صبر کرنا : 7 4
6 مطلب کی وضاحت : 8 4
7 عیسائیوں کا فرسودہ طریقہ : 9 4
8 اِنسان کے مزاج پر اِس کا اَثر : 9 4
9 اللہ سے بے توجہی کا نقصان : 9 4
10 عید الاضحی ....... اَعمال،اَحکام ،فضائل 10 1
11 عیدالاضحی کی نماز : 10 10
12 قربانی کی فضیلت اور ثواب : 11 10
13 قربانی کس پر واجب ہے ؟ 12 10
14 قربانی کا وقت : 12 10
15 ذبح کا طریقہ : 13 10
16 قربانی کے جانور کو قبلہ رُخ لِٹاؤ اور یہ دُعا پڑھو : 13 10
17 نیت : 13 10
18 قربانی کے جانور اور اُن کے حصے : 14 10
19 تقسیم : 14 10
20 عمریں : 14 10
21 عیب دار جانور جن کی قربانی درست نہیں ہے : 15 10
22 قربانی کی کھال : 16 10
23 قربانی کا گوشت : 16 10
24 متفرق مسائل : 16 10
25 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
26 سولہواں سبق : جنت اور دوزخ 18 25
27 قصص القرآن للاطفال 26 1
28 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 26 27
29 ( حضرت اَیوب علیہ السلام کا واقعہ ) 26 27
30 خطباتِ حجة الوداع 31 1
31 وہ قیمتی اَسباق جنہیں مسلسل یاد رکھنے کی ضرورت ہے 31 30
32 حرمین شریفین میں تصویرکَشی کی وبا : 33 30
33 حج کا سفر ایک تربیتی سفر ہے : 34 30
34 خطباتِ حجة الوداع : 34 30
35 (١) حقوق العباد کا خیال رکھنے کی تاکید : 35 30
36 (٢) کتاب وسنت پر ثابت قدم رہنے کی وصیت : 36 30
37 (٣) آخرت کی فکر کی تلقین : 36 30
38 (٤) شیطان کے مکر وفریب سے بچنے کی تاکید : 37 30
39 (٥) جاہلیت کی ہر رسم پیروں تلے دفن : 38 30
40 (٦) قتل وغارت گری سے بچنے کی تلقین : 39 30
41 (٧) خواتین کی حرمت کا خیال : 40 30
42 (٨) حکام کی سمع واِطاعت کی تلقین : 40 30
43 (٩) حقیقی مساوات کا اعلان : 41 30
44 (١٠) متفرق ہدایات : 42 30
45 (١١) تبلیغ دین کی تلقین : 43 30
46 خد ا را ! مجھے قیامت میں رُسوا مت کرنا : 44 30
47 ہمارا فرض : 45 30
48 وفیات 46 1
49 بکری کی قربانی میں شرکت کا مسئلہ 47 1
50 بکری کی قربانی صرف ایک آدمی کے طرف سے ہو سکتی ہے یا اِس میں متعدد حصے دار شریک ہو سکتے ہیں ؟ 47 49
51 منشأ اِختلاف : 47 49
52 مفہومِ حدیث کے متعلق دونوں آراء کا تجزیہ : 50 49
53 دلیل نمبر ١ : 50 49
54 دلیل نمبر ٢ : 51 49
55 دلیل نمبر ٣ : 53 49
56 دلیل نمبر ٤ : 53 49
57 دلیل نمبر٥ : 54 49
58 دلیل نمبر ٦ : 55 49
59 دلیل نمبر ٧ : 56 49
60 دلیل نمبر ٨ : 57 49
61 دلیل نمبر ٩ : 59 49
62 دلیل نمبر ١٠ : 60 49
63 دلیل ١١ : 60 49
64 غیر مقلدین کا قیاس : 60 49
65 غیر مقلدین کا قیاس ملاحظہ کیجیے ! 61 49
66 اِس اِجمال کی تفصیل ملاحظہ کیجیے : 61 49
67 غیر مقلدین کا شکوہ : 62 49
68 جواب ِشکوہ : 62 49
69 ہمارے تین سوال : 63 49
70 بقیہ : عید الاضحی ... اَعمال،اَحکام ،فضائل 64 10
71 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter