Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2009

اكستان

50 - 64
یہ آیت مرتدین کے مقابلہ میں نازل ہوئی کہ جو مرتد ہوئے وہ بے وفا تھے، اُن کو مجھ سے محبت نہیں تھی، یہ اہل ِ محبت نہیں تھے اَب اُن کے مقابلے میں  فَسَوْفَ یَاتِی اللّٰہُ بِقَوْمٍ  نازل کر رہا ہوں کہ میں ایک قوم عاشقوں کی پیدا کروں گا جن سے میں محبت کروں گا اور وہ مجھ سے محبت کریں گے۔ 
معلوم ہوا کہ عاشقوں کا وجود اللہ تعالیٰ کی طرف سے  فَسَوْفَ یَاتِی اللّٰہُ  کا ظہور ہے اور یہ مسلسل قیامت تک رہے گا چونکہ اتیان میں تو سوف ہے لیکن اِس کا تسلسل منقطع نہیں ہے لہٰذا آج بھی جو اللہ کی محبت میں مست ہو یا جو اپنے اللہ والے شیخ پر عاشق ہوتو سمجھ لو کہ  فَسَوْفَ یَاتِی اللّٰہُ بِقَومٍ  کاایک فرد ہے۔ کونسی قوم ؟  یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہ  کی قوم۔ یہ ایک قوم ہے، اپنے عاشقوں کو اللہ نے ایک قوم قرار دیا ہے۔ لہٰذا ہم سب ایک قوم ہیں اگرچہ کوئی پنجابی، کوئی بنگالی، کوئی ہندوستانی، کوئی فارسی، کوئی عربی ہو ہزاروں ملکوں کے ہوں، ہزاروں زبانوں کے ہوں مگر ہم مختلف اَقوام نہیں ایک ہی قوم ہیں۔ 
معلوم ہوا قومیت ملکوں سے نہیں بنتی، معلوم ہوا قومیت رنگ و نسل اور زبانوں سے نہیں بنتی ملکوں علاقوں خاندان اور قبائل سے نہیں اللہ کے عشق سے قومیت بنتی ہے۔ عالَم میں جتنے اللہ کے عاشق ہیں سب ایک قوم ہیں۔ اگر ہر ملک اور ہر علاقے کے عاشقان ِ خدا الگ الگ قومیں ہوتیں تو اللہ تعالیٰ  فَسَوْفَ یَأْتِی اللّٰہُ بِاَقْوَامٍ  نازل فرماتے کہ ہم بہت سی اقوام پیدا کریں گے لیکن  فَسَوْفَ یَاتِی اللّٰہُ بِقَومٍ  مفرد نازل کر کے بتادیا کہ سارے عالَم کے عاشق ایک ہی قوم ہیں، جو بھی اللہ کا عاشق ہے وہ ہماری قوم میں داخل ہے اور جو اُن کا عاشق نہیں وہ ہماری قوم میں نہیں اگر چہ ہمارے وطن کا ہو، اگر چہ ہمارا قریبی رشتہ دار ہو، ہماراخون، ہماری زبان، ہمارا ملک، ہمارا صوبہ، ہمارا علاقہ ہماری قوم نہیں ہے۔ ہماری قوم اللہ کی عاشقین سے بنتی ہے۔
 اِس قومیت کے اجزائے ترکیبی دو ہیں ایک  یُحِبُّھُمْ  ا ور دُوسرا  وَیُحِبُّوْنَہ  یعنی جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اور جو اللہ سے محبت کرتے ہیں ۔یہ قوم وہ ہے جس کو خالقِ اقوام نازل فرما رہا ہے۔ امریکہ برطانیہ اَور دُنیا کے بھر کے کافر اِس قوم کو کیا جانیں، اُن کی قومیت تو رنگ و نسل ملک اور قوم اور زبانوں کے اِختلاف کی بنیادوں پر بنتی ہے جس کا نتیجہ بغض و نفرت وعداوت ہے۔ 
پیدا کرنے والا جانتا ہے کہ قومیت کیا چیز ہے؟ جس نے ہم سب کو پیدا کیا اُس کی بتائی ہوئی قومیت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 بچوں کا گرا ہوا تالو دُرست کرنے کا طریقہ : 5 3
5 بخار جہنم کی جھونکار ،اِس کا علاج پانی کا استعمال : 6 3
6 ٹب باتھ ..... مفید طریقۂ علاج : 7 3
7 شہد اَور کلونجی میں شفاء ہی شفاء ہے : 7 3
8 شدید مجبوری ہو تو داغنے کاعلاج کیا جائے ورنہ نہیں : 7 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 9
11 علمی مضامین 12 1
12 بُرا نہ مانیے اَور غور کیجیے 12 11
13 اہل ِسنت والجماعت حنفی 12 11
14 اِختلاف کا پس ِمنظر 13 11
15 بدعت : 14 11
16 تازہ بدعت : 16 11
17 بدعت کا نقصان : 17 11
18 آگے ......... آپ یہ پوچھیے: 17 11
19 بدعت کا ایک اَور نقصان 18 11
20 فاضل بریلوی کی فقاہت کی ایک مثال : 19 11
21 ''وہابی'' کسے کہتے ہیں ؟ : 21 11
22 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 22 1
23 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 22 22
25 فضائل و مناقب : 22 22
26 کثرت ِعبادت : 23 22
27 اَحکام ِ اسلامیہ کو بِلا چون و چراماننا 24 22
28 نزولِ آیت ِ تیمم 25 22
29 تربیت ِ اَولاد 26 1
30 صبر و تسلّی کاایک اَور مضمون : 26 29
31 حضرت اُمِ سلیم رضی اللہ عنہا کا واقعہ اَور صبر وتسلی کا مضمون 26 29
32 رمضان المبارَک کے عشرہ ٔاَخیرہ کے اَحکام 28 1
33 شب ِ قدر کی فضیلت 29 32
34 شب ِقدر کی دُعا 30 32
35 شب ِقدر کی تاریخیں 31 32
36 شب ِقدر کی تعیین نہ کرنے میں مصالح 31 32
37 رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف 32 32
38 اَلوَداعی خطاب 34 1
39 ولی'' کا مطلب : 35 38
40 کشف کی حیثیت اہل اللہ کی نظر میں 36 38
41 اصل اور معیار کیا ہے ؟ : 36 38
42 اہل اللہ اَور سیاست ..... اِلزامات و بہتان : 37 38
43 امام اعظم اَور امام ابویوسف اور سیاست : 38 38
44 سیاسی بزرگان ِدین کا درجہ عنداللہ زیادہ بڑا ہو سکتا ہے : 38 38
45 امام ابویوسف اور اللہ کادربار : 38 38
46 گورنر کوفہ حضرت سعد پر مخالفین کے الزامات اور آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات : 39 38
47 بقیہ : رمضان المبارک کے عشرہ اَخیرہ کے احکام 41 32
48 رمضان کے بعد دو اَہم کام 41 47
49 روزہ 42 1
50 قومیت و صوبا ئیت اور زبان ورنگ کے تعصب کی اصلاح 46 1
51 زبان ورَنگ کا اِختلاف اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے : 46 50
52 عصبیت ......... سوء خاتمہ کا پیش ِ خیمہ 47 50
53 زبانوں اَوررنگوں کا اِختلاف ذریعہ معرفت ِ الٰہیہ ہے 47 50
54 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم : 48 50
55 عاشقوں کی قومیت : 49 50
56 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
57 مرزا کے متعلق قاضی منصور پوری کی تین پیشین گوئیاں 56 1
58 میری جستجو مدینہ 58 1
59 دینی مسائل 60 1
60 خلع کا بیان : 60 59
61 خلع اور مال کے عوض طلاق کے درمیان فرق 61 59
62 مال کے عوض طلاق کے چند مسائل : 61 59
63 اَخبار الجامعہ 62 1
64 وفیات 63 1
Flag Counter