حاسد کو شریعت کی تعلیم یہ ہے کہ وہ حسد سے دور رہے، اخلاص کے ساتھ توبہ کرے، اپنے سے کمتر کو دیکھ کر شکر کرے، دعا کرتا رہے، سلام کا اہتمام کرے، قرآن غور سے پڑھے اور راہِ خدا میں صدقہ دے، اپنے پاس موجود چیز پر قانع رہے۔ حدیث میں آیا ہے:
’’جب تمہیں مالی وعلمی اعتبار سے اپنا برتر نظر آئے تو اپنے سے کمتر کو دیکھو‘‘۔ (بخاری شریف)
اور ایک حدیث میں حسد سے نجات کا یہ طریقہ بیان ہوا ہے کہ:
’’جب حسدہوجائے تو حسد پر عمل نہ کرواور حد سے نہ گزرو‘‘۔
حسد اخوت اسلامی کے شیراز ے کو منتشر کردیتا ہے اسی لئے اس سے پوری طرح بچنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے نہ بچنے والوں کو لعنت کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
mvm