اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت و اخلاق |
|
مستقبل کے مجرموں ، دہشت گردوں کو آج کے محروم بچوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے، ان بچوں کی محرومی دور کرنے، ان پر سے ظلم کا ازالہ کرنے ہی سے جرم ودہشت گردی کا انسداد ممکن ہے۔ اصل جرم وظلم وشر کا سرچشمہ اور بنیادی سبب وہ لوگ ہیں جو ان بچوں پر ظلم کرتے ہیں خواہ اپنی طاقت کے نشہ میں یا دولت کے نشہ میں ، اس لحاظ سے آج کے مظلوم بے قصور بچوں کے آنسوؤں کو بے مایہ نہ سمجھا جانا چاہئے، ورنہ یہ آنسو رفتہ رفتہ سرکش وبے کنار طوفان کی شکل اختیارکرجائیں گے جن کے آگے بند باندھنا بے حد مشکل ہوجائے گا۔ mvm