انسان پر اللہ کی یہ بہت بڑی نعمت ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے تاریک (Negative) پہلوؤں کے بجائے روشن (Positive)پہلوؤں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے۔
روشن دماغی، عالی فکری، رجائیت، ناامیدی ومایوسی سے دوری، خود اعتمادی، بلند حوصلگی، کبر وغرور سے بچاؤ، احساس کہتری سے دوری، مصائب کا ہنس کھیل کر مقابلہ کرنا اور بخوشی جھیل جانا… یہ وہ بنیادی عناصر ہیں جن سے ایک بے حد خوشگوار زندگی کی تشکیل کی جاسکتی ہے، اگر یہ عناصر کسی زندگی میں جمع ہوجائیں تو وہ ایک قابل رشک زندگی ہوگی۔
معاملہ انسان کے اپنے اختیار میں ہے، چاہے تو محرومی کی زندگی گذارے اورچاہے تو ان عناصر پر اپنی زندگی کی عمارت استوار کرکے اسے قابلِ صد رشک وفخر زندگی بنائے، بقول شاعر: ع
اپنی دنیا آپ پیدا کراگر زندوں میں ہے
mvm