۱۶ طالبِ علم کی محنت رائیگاں نہیں جاتی
۱۶ عَنْ وَاثِلَةِ بْنِ الْأَسْقَعِ ؓ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِﷺ: مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ فَأَدْرَكَهُ كَانَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ فَإِنْ لَمْ يُدْرِكْهُ كَانَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ۔ (رواہ الدارمی)
(بحوالہ مشکوٰۃ: ۱/۳۶)
ترجمہ: حضرت واثلہ ابن اسقع سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص طلبِ علم میں لگا اور پھر اس نے علم حاصل کرلیا تو اُس کو دوہرا اجر ملے گا اور اگر وہ علم حاصل نہ کرسکا تو اُس کو ایک اجر ملے گا۔
فائدہ: طالبِ علم کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ اگر حسب المقدور محنت ومشقّت کے باوجود وہ مطلوبہ درجہ کا علم حاصل نہیں کرنے پاتا ہے تب بھی وہ کامیاب وفائزالمرام ہے کہ محنتیں رائیگاں نہیں گئیں ۔ ایک درجہ اجر وثواب تو اس پر ملنا ہی ملنا ہے اور اگر مطلوبہ درجہ کا علم اُسے حاصل ہوجاتا ہے تو کیا کہنے! دوہرا اجر ہے، نور علیٰ نور ہے۔ گویا طالبِ علم حقیقتاً کبھی ناکام ونامراد نہیں ہوتا۔
٭٭٭٭
۱۷ اخلاصِ نیّت کے بغیر تحصیل علم کا انجام تباہی ہے
۱۷ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَؓ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ يُقْضٰى عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ اُسْتُشْهِدَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعْمَتَهُ