ہزاروں اور لاکھوں احادیث کی حفاظت واشاعت کی خدمت انجام دی اُن کا کیا مقام ومرتبہ ہوگا۔
٭٭٭٭
۲۹ عالمِ دین تنِِ تنہا ایک امّت کے برابر ہے
۲۹ وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍؓ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِﷺ: هَلْ تَدْرُونَ مَنْ أَجْوَدُ جُوْدًا؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: اَللهُ أَجْوَدُ جُوْدًا، ثُمَّ أَنَا أَجْوَدُ بَنِي آدَمَ وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمِيرًا وَحْدَهُ أَوْ قَالَ أُمَّةً وَاحِدَۃً۔ (رواہ البیھقی)
(بحوالہ مشکوٰۃ: ۱/۳۷)
ترجمہ: حضرت انس بن مالکؓسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسولﷺ نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو سب سے بڑا سخی کون ہے؟ حضراتِ صحابۂ کرام نے عرض کیا کہ اللہ اور اُس کے رسول ہی بہتر جانیں ۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سب سے بڑے سخی اللہ تبارک وتعالیٰ ہیں پھر سارے انسانوں میں سب سے زیادہ سخی میں ہوں اور میرے بعد لوگوں میں زیادہ سخی وہ شخص ہے جس نے دین کا علم حاصل کیا اور پھر اُس کو لوگوں میں پھیلایا۔ قیامت کے دن ایسا شخص تنہا ایک امیر بن کر آئے گا یا