تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور پھر جیسا سنا تھا ویسا ہی دوسروں تک پہنچا دیا۔ پس کتنے ہی ایسے لوگ ہیں کہ جن کو بات پہنچائی جاتی ہے تو وہ سننے والے سے زیادہ اس یاد رکھنے والے ہوتے ہیں ۔
فائدہ: حدیث شریف پڑھنے پڑھانے والے اساتذہ کے لیے اِس حدیث پاک میں خاص بشارت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اُن کے حق میں خاص دعا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو تروتازہ رکھے، سرسبز وشاداب رکھے، ہشّاش بشّاش اور خوش وخرّم رکھے، شرور وفِتن سے محفوظ رکھے ”نضّر اللہ“ کے مفہوم میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں ۔
اِس حدیث میں اِس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ بسا اوقات علمی اعتبار سے شاگرد اپنے استاذ سے فائق ہوسکتا ہے۔ ؏
خوش وخرّم رہے دنیا میں الٰہی وہ شخص دِل میں رکھے جو احادیث کے دُردانوں کو
نکتہ رس وہ نہ ہی اس کے ذریعہ ہی سے میرے اقوال پہنچ جائیں گے فرزانوں کو
٭٭٭٭
۱۵ علم کا حریص کبھی سیراب نہیں ہوتا
۱۵ وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ أَنَّ النَّبِيَّﷺ قَالَ: مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ , مَنْهُومٌ فِي الْعِلْمِ لَا يَشْبَعُ مِنْهُ , وَمَنْهُومٌ فِي الدُّنْيَا لَا يَشْبَعُ مِنْهَا۔ (رواہ البیھقی)
(بحوالہ مشکوٰۃ: ۱/۳۷)
ترجمہ: حضرت انس بن مالکؓسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ