حنفی نماز مدلل ۔ احادیث طیبہ کی روشنی میں |
یرِ نظر |
|
وَأَكْثَرُ أَهْلِ العِلْمِ عَلَى مَا رُوِيَ عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَغَيْرِهِمَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِشْرِينَ رَكْعَةً ترجمہ:تراویح کے20 رکعت ہونے پر اکثر اہلِ علم کا عمل ہے ، جیسا کہ حضرت علی،حضرت عمر اور دیگر صحابہ کرام سے مَروی ہے۔(ترمذی:806) ٭ـــ محدّثِ عظیم،شارِحِ مُسلم علّامہ نوویفرماتے ہیں :”مَذْهَبُنَا أَنَّهَا عِشْرُونَ رَكْعَةً بِعَشْرِ تَسْلِيمَاتٍ غَيْرَ الْوِتْرِ وَذَلِكَ خَمْسُ تَرْوِيحَاتٍ وَالتَّرْوِيحَةُ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ بِتَسْلِيمَتَيْنِ هَذَا مَذْهَبُنَا وَبِهِ قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ وَأَصْحَابُهُ وَأَحْمَدُ وَدَاوُد وَغَيْرُهُمْ وَنَقَلَهُ الْقَاضِي عِيَاضٌ عَنْ جُمْهُورِ الْعُلَمَاءِ“ ترجمہ:تَراویح کی رکعات کے بارے میں ہمارا مسلک یہ ہے کہ وہ وِتر کے علاوہ20 رکعات ہیں اور وہ5 ترویحات بنتی ہیں ،اِس طرح کہ ہر ایک تَرویحہ2 سلام کے ساتھ4 رکعت پر مشتمل ہے۔یہ ہمارا مسلَک ہے،اور اِمام ابوحنیفہ،اُن کے اَصحاب اور اِمام احمد اور داؤد وغیرہ سب کا مسلک بھی یہی ہے،بلکہ قاضی عیاضنے تو اسے جمہور علماء کا مسلَک قرار دیا ہے۔(المجموع شرح المہذّب:4/32) ٭ـــ علّامہ ابن عبد البر مالکیفرماتے ہیں :”وَهُوَ قَوْلُ جمهُور الْعُلَمَاء، وَبِه قَالَ الْكُوفِيُّونَ وَالشَّافِعِيّ وَأكْثرُ الْفُقَهَاء، وَهُوَ الصَّحِيح عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ غَيْرِ خِلَافٍ مِّنَ الصَّحَابَة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ“۔(عُمدۃ القاری:11/127)