Deobandi Books

انسانیت کا امتیاز

30 - 74
بناتی ہے۔ آپ کا کپڑا پھٹ جائے گا مگر اس کا بنا ہوا خیمے کا یہ کپڑا اور خیمہ نہیں پھٹے گا۔ آپ کا بنایا ہوا کپڑا میلا ہوجائے گا جسے آپ پانی سے دھوئیں گے۔ صابن سے صاف کریں گے، مگر مکڑی کے اس خیمے کے کپڑے کو صاف کرنے اور دھونے کی ضرورت ہی نہیں۔
آپ کہیں گے کہ ہم اپنی غذا کے لیے پرندے پھانسنے کے لیے جال بناتے ہیں، مچھلیاں پکڑنے کے لیے جال ۔ُبنتے ہیں، تو ہماری تدبیر کو کون پہنچ سکتا ہے کہ ہم غیر نوع کو قابومیں لانے کے لیے ۔ُسوت کے تاگوں سے کام لے لیتے ہیں۔ تو بھی مکڑی آگے بڑھ کر کہے گی کہ میں اس سے بہتر جال تن سکتی ہوں۔ وہ جالا تانتی ہے تو اس میں مکھیاں پھنس جاتی ہیں، چلا۔ّتی ہیں مگر اس جال سے نہیں نکل سکتیں۔ تو کیا یہ غیر نوع کا قابو میں لانا نہیں۔ اور پھر اتنا باریک تار بناتی ہے کہ آپ کا ۔ُسوت اتنا باریک نہیں ہوتا۔ 
غرض آپ فنونِ طبیعہ میں سے کون سے فن کو اپنی خصوصیت کہہ سکیں گے۔ ضروریاتِ زندگی کا کوئی ایسا فن نہیں جو حیوانات میں نہ ہو۔ ہم جس قدر بھی ضروریاتِ زندگی سے متعلق علم رکھتے ہیں۔ حیوانات بھی اپنی ضروریاتِ زندگی سے متعلق سمجھ بوجھ اور صنعت کا ری کا علم رکھتے ہیں۔ 
حتیٰ کہ اگر آپ سائنس کی مدد سے ۵۰ ہزار فٹ کی بلندی پر پر واز کرسکتے ہیں تو ایک کوّا اور کرگس بھی اپنی اندرونی سائنس کی قوّت سے اپنے پروں سے اتنی ہی بلندی پر پرواز کرتا ہے۔ آپ پیتل، تانبے اور دیگر معدنیات کے بنائے ہوئے مصنوعی پروں یعنی ہوائی جہازوں کے ذریعے اُڑتے ہیں اور چیل کوّے وغیرہ پرندے اپنے بنے بنائے پروں اور خلقی طاقت سے اُڑتے ہیں۔ آپ ان مصنوعی پروں میں معدنیات کے محتاج ہیں اور ہوائی جہاز بنانے میں خون پسنہ ایک کرتے ہیں تب کہیں اُڑتے ہیں اور یہ پر ندے خود ہوائی جہاز ہیں۔ غرض آپ اگر اُڑگئے تو پرندے بھی اُڑتے ہیں۔ یعنی پرواز کا جو فعل آپ نے کیا وہی پرندوں نے بھی کیا۔ آپ نے کپڑا ۔ُبن کر تن پوشی کی ہے اور بدن کو کپڑوں سے چھپایا، تو ہر پرند چرند بھی اپنی کھال، اپنے پروں سے اپنے تن بدن کو چھپاتا ہے۔ آپ کا لباس مصنوعی ہے، اس کا قدرتی ہے۔ آپ رہنے کے لیے مکان بناتے ہیں، جانور بھی اپنا بھٹ اور گھونسلا بناتے ہیں۔ آپ اپنا

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 انسانیت کا امتیاز 6 1
4 مقدمہ و تمہید 6 1
5 کائنات کا مقصدِ تخلیق 8 1
6 ذی شعور مخلوقات 8 1
7 اسلام میں حیوانات کے حقوق کی حفاظت 9 1
8 جنات کے حقوق 11 1
9 جنات میں مختلف مذاہب 12 1
10 فقہا کی بحث 14 1
11 جنات میں آں حضرتﷺ کی تبلیغ 14 1
12 حقوقِ ملائکہ 15 1
13 انسان کے حقوق 16 1
14 حیوانات کا مقصدِ تخلیق 17 1
15 حیوانات کو عقل وخطاب سے محروم رکھنے کی حکمت 18 1
16 ملائکہ سے نوعیتِ خطاب 19 1
17 جنات سے نوعیتِ خطاب 20 1
18 جنات میں نبوّت نہ رکھنے کی وجہ 21 1
19 انسان کو مستقلاً خطاب 21 1
21 اور کسی بشر کی حالتِ موجودہ میں یہ شان نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام فرمائے مگر تین طریق سے 21 1
22 علم اور وحیٔ الٰہی کے لیے انسان کا انتخاب 22 1
23 انسان کا ممتاز علم 23 1
24 ایک چشم دید مثال 25 1
25 فنِ سیاست بھی حیوانات میں پایا جاتا ہے 26 1
26 بطخوں میں سیاست وتنظیم 28 1
27 مکڑی کی صنعت کاری 29 1
28 طبعی علوم انسان کے لیے وجہ امتیاز نہیں ہیں 31 1
29 انسان کا امتیاز 31 1
30 علمِ شریعت کی حقیقت 32 1
31 دیگر مخلوقات پر انسان کی برتری 32 1
32 طبعی تقاضوں کی مخالفت کمال ہے 34 1
33 حجۃ الاسلام سیّدنا الامام حضرت نانوتوی ؒ کا بصیرت افروز واقعہ 34 1
34 حضرت نانوتوی ؒ کا عروجِ روحانی 37 1
35 انسان کی عبادت فرشتوں کی عبادت سے افضل ہے 39 1
36 انسان کی عبادت میں مزاحمتِ نفس ہے 40 1
37 انسان کی کائنات سے بازی لے جانے کا سبب 41 1
38 علمی ترقی صرف انسانی خاصہ ہے 42 1
39 آں حضرتﷺ پر علم اور خلافت کی تکمیل 43 1
40 مادّی ترقی کی اصل حقیقت تصادم و ٹکراؤ کا نتیجہ ہے 44 1
41 علم وجہل اور حق و باطل کے تصادم کی حکمت 46 1
42 قوموں کے مقابلوں میں درسِ عبرت 46 1
43 عقل کو ربانی علوم کا تابع ہونا چاہیے 50 1
44 اسلام کے دینِ فطرت ہونے کے معنی 51 1
45 خلافتِ انسانی کے بارے میں ملائکہ کا سوال 56 1
47 بارگاہِ الٰہی سے قولی و عملی جواب 57 1
48 انسانی اعمال پر فرشتوں کی گواہی کی حکمت 58 1
49 تکمیلِ خلافت کا مقام 59 1
50 مجددین علمائے ربانی انبیا کے نائب ہیں 62 1
51 دین کی حفاظت کا سامان 63 1
52 مادّہ و سائنس کی بے مائیگی 64 1
53 علمِ الٰہی کی مثال 65 1
54 مدارسِ دینیہ انسانیت کی فیکٹریاں ہیں 67 1
55 مدارسِ دینیہ سیرت سنوارنے کے لیے ہیں 69 1
56 خاتمہ 70 1
Flag Counter