ادب51:۔بعض لوگ صرف اتنا کہتے ہىں کہ اىک تعوىذ دے دو اور بدوں پوچھے نہىں بتلاتے کہ کس بات کا، اس مىں بھى تکلىف ہوتى ہے۔
ادب52:۔اىک شخص نے کچھ آٹا لا کر رکھ دىا کہ ىہ لاىا ہوں اور ىہ نہىں کہا کس واسطے۔ اس کو واپس کر دىا کہ جب تک پىش کرنے کے ساتھ از خود ىہ نہ کہو گے کہ مىرے واسطے لائے ىا مدرسہ کے لىے اس وقت تک نہ لىا جائے گا۔
ادب53:۔استنجا خانہ کو جاتے ہوئے دىکھا کہ اىک طالب علم وہاں پىشاب کر رہا ہے۔ اس کے فارغ ہونے کے انتظار مىں ذرا فاصلے سے آڑ مىں کھڑا ہوگىا۔ جب زىادہ دىر ہوگئى تو سامنے ہو کر دىکھا تو وہ طالب علم صاحب پىشاب سے فارغ ہو کر استنجا خشک کرنے کے لىے بھى وہىں کھڑے ہىں۔ اس پر ان کو فہمائش کى گئى کہ اب اس جگہ کو محبوس کرنے کى کىا ضرورت ہے ىہاں سے ہٹ کر استنجا خشک کرنا چاہئے تھا۔ بعضے لوگ لحاظ کے سبب اس جگہ کے خالى ہونے کے منتظر رہتے ہىں ، دوسرے کے ہوتے ہوئے آتے ہوئے شرماتے ہىں۔
ادب54:۔اىک شخص کو دىکھا کہ استنجا سکھاتا ہوا اىک عام گذرگاہ پر ٹہل رہا ہے۔ اس پر فہمائش کى کہ حتى الامکان لوگوں کى نظر سے چھپ کر استنجا سکھانا چاہئے، جس قدربھى دورى ممکن ہو۔