پڑتا ہے۔
ادب10:۔بعض اوقات بعض خدمت دوسرے سے لىنا پسند نہىں ہوتا، سو اىسى خدمت پر اصرار نہ کرنا چاہئے کہ خود مخدوم کو تکلىف ہوتى ہے۔ اور ىہ بات اس مخدوم کى صرىح ممانعت ىا قرائن سے معلوم ہوتى ہے۔
ادب11:۔کسى کے پاس بىٹھنا ہو تو نہ اس قدر مل کر بىٹھو کہ اس کا دل گھبرائے اور نہ اس قدر فاصلے سے بىٹھو کہ بات چىت کرنے مىں تکلف ہو۔
ادب12:۔مشغول آدمى کے پاس بىٹھ کر اس کو مت تکو کہ اس سے دل بٹتا ہے اور دل پر بوجھ معلوم ہوتا ہے، بلکہ خود اس کى طرف متوجہ ہو کر بھى مت بىٹھو۔
مہمانى کے آداب
ادب13:۔اگر کسى کے ہاں مہمان جاؤ اور تم کو کھانا کھانا منظور نہ ہو خواہ تو اس وجہ سے کہ کھا چکے ہو ىا روزہ ہو ىا کسى وجہ سے کھانے کا ارادہ نہ ہو تو فوراً جاتے ہى ان کو اطلاع کر دو کہ مَىں اس وقت کھانا نہ کھاؤں گا۔ اىسا نہ ہو کہ وہ انتظام کرے اور انتظام مىں اس کو تعب بھى ہو پھر کھانے کے وقت اس سے ىہ اطلاع کرو تو اس کا ىہ سب اہتمام و طعام ضائع ہى گىا۔