ہدىہ دے کر ىا ہدىہ سے پہلے اپنى کوئى غرض پىش نہ کرے کہ مُہدىٰ اِلَىہ کو شبہ خود غرضى کا ہوتا ہے۔
مقدارِ ہدىہ کى اتنى زىادہ نہ ہو کہ مُہدىٰ الىہ کى طبىعت پر بار ہو۔ اور کم جتنا چاہے ہو مضائقہ نہىں۔ اہل نظر کى نظر مقدا ر پر نہىں ہوتى خلوص پر ہوتى ہے۔ اور زىادہ ہونے کى صورت مىں واپسى کا احتمال ہو۔
اگر مہدى الىہ کسى مصلحت سے واپس کرنے لگے تو وجہ واپسى کى تحقىق کر کے آئندہ اس کا خىال رکھے، لىکن اس وقت اصرار نہ کرے۔ البتہ جو وجوہِ بناء واپسى کى ہے اگر وہ وجہ واقعى نہ ہو تو اس کے عدم وقوع کى اطلاع فوراً کرنا بھى مضائقہ نہىں بلکہ مستحسن ہے۔
جب تک مہدى الىہ پر اپنا خلوص ثابت نہ کر دے ہدىہ پىش نہ کرے۔
حتى الامکان رىلوے پارسل کے ذرىعہ ہدىہ نہ بھىجے کہ مہدى الىہ کو کسى طرح کا اس مىں تعب ہے۔
آداب خط وکتابت
ادب95:۔اس مىں کچھ آداب خط و کتابت کے لکھتا ہوں:
خط کى عبارت اور مضمون اور خط بہت صاف ہو۔
ہر خط مىں اپنا پورا پتہ لکھنا ضرورى ہے۔