قسم سوم
جس کا سبب معصىت ہو، جىسے کسى کو قتل کر دىنا، کسى کا مال چھىن لىنا ىا چرا لىنا ىا خىانت کرنا ىا کسى کى آبرورىزى کرنا سخت زبانى سے ىا غىبت سے، ان امور کا تدارک اور معاف کرانا فرض ہے ورنہ آخرت مىں اس کا بدلہ عبادت دىنى ہوگى ىا سزا جھىلنى پڑے گى۔
خاتمہ
جو حقوق ان کے ذمہ ہوں اگر وہ حقوق اللہ ہىں سو اگر عبادت سے ہىں تو ان کو ادا کرے مثلاً اس کے ذمہ نمازىں ىا کچھ روزے ىا زکوٰۃ رہ گئى ہو ان کو حساب کر کے پورا کرے اور بہ صورت عدم گنجائش وقت ىا مال ان کے ادا کرنے کا ارادہ دل مىں رکھے۔ جب وسعت ہو اس وقت کوتاہى نہ کرے۔ اور اگر معاصى مىں سے ہىں ان سے توبہ صادق کرے انشاء اﷲسب معاف ہوجائے گا۔ اور اگر وہ حقوق العباد ہىں جو ادا کرنے کے قابل ہوں ادا کرے ، معاف کرائے مثلاً قرض ىا خىانت وغىرہ۔ اور جو صرف معاف کرانے کے قابل ہوں ان کو فقط معاف کرا لے مثلاً غىبت وغىرہ۔ اور اگر کسى وجہ سے اہل حقوق سے نہ معاف کراسکتا ہے نہ ادا کر سکتا ہے تو ان لوگوں کے لىے ہمىشہ استغفار کرتا رہے عجب نہىں کہ اﷲتعالىٰ قىامت