جن جانوروں کو ذبح کرنا ہو ىا بوجہ موذى ہونے کے قتل کرنا ہو تىز اوزار سے جلدى کام تمام کردے، اس کو تڑپائے نہىں۔ بھوکا پىاسا رکھ کر جان نہ لے۔
خود اپنے پر عائد کردہ حقوق
ىہ حقوق مذکور تو وہ تھے جو ابتداءً اس کے ذمہ لازم ہىں ، اور بعضے وہ حقوق ہىں جو انسان خود اپنے اختىار سے اپنے ذمہ کر لىتا ہے۔
ان مىں بعض حقوق اﷲتعالىٰ کے ہىں اور وہ تىن قسم ہىں:
قسم اوّل
وہ حق جس کا سبب اطاعت ہے وہ نذر ہے۔ سو اگر عادت مقصودہ کى نذر ہو تو اس کا اىفاء فرض و واجب ہے، اور اگر عبادت غىر مقصودہ کى ہو تو اىفاء مستحب ہے۔ اور اگر مباح کے ہو لغو ہے، اگر معصىت کے ہو اىفاء حرام ہے، اور غىر ائ کى نذر ماننا قرىب شرک کے ہے۔
قسم دوم
جس کا سبب امر مباح ہے جىسا کہ کفارہ ىمىن مباح اور قضائے رمضان و