کرے اور جو ان کے نزدىک ناپسندىدہ ہو اس کو ترک کرے۔
اﷲتعالىٰ کى رضا و محبت کو سب کى رضا و محبت پر مقدم رکھے۔
جس سے محبت ىا بغض رکھے ىا کسى کے ساتھ احسان ىا درىغ( کرے سب اﷲ کے واسطے کرے۔
پىغمبروں کے حقوق
چونکہ ذات وصفات و مرضىات و نامرضىات الٰہى کى شناخت ہم لوگوں کو بتوسط انبىاء علىہم السلام کے ہوئى اور ان کے پاس ملائکہ وحى لائے اس طرح بہت سے دنىوى منافع و مضار بذرىعہ انبىاء علىہم السلام کے درىافت ہوئے اور بہت سے ملائکہ ہمارے فائدوں کے کاموں پر متعىن ہىں اور بذنِ الٰہى ان کاموں کو انجام دے رہے ہىں ۔ اس لىے حضرات انبىاء علىہم السلام و حضرات ملائکہ علىہم السلام کا حق حق تعالىٰ کے حق مىں داخل ہوگىا۔ بالخصوص سرورِ عالم کا احسان سب سے زائد ہم پر ہے اس لىے آپ کا حق بھى سب سے زائد ہے۔ وہ چند حقوق ىہ ہىں:
آپ کى رسالت کا اعتقاد رکھے۔