ضرورىہ کا برداشت کرنا۔
دودھ پلانى والى انّا کے حقوق
انّا بھى بوجہ دودھ پلانے کے مثل ماں کے ہے، اس کے حقوق بھى وارد ہىں، وہ ىہ ہىں:
اس کے ساتھ ادب و حرمت سے پىش آنا۔
اگر اس کو مالى حاجت ہو اور خود کو وسعت ہو تو اس سے درىغ نہ کرنا۔
اگر مىسر ہو تو اىک غلام ىا لونڈى خرىد کر کے اس کو خدمت کے لئے دىنا۔
اس کا شوہر چونکہ اس کا مخدوم ہے اور ىہ اس کى مخدومہ ہے تو اس کے شوہر کو مخدوم المخدوم سمجھ کر اس کے ساتھ بھى احسان کرنا۔
سوتىلى ماں کے حقوق
سوتىلى ماں چونکہ باپ کے قرىن اور باپ کے دوست کے ساتھ احسان کرنے کا حکم آىا ہے اس لىے سوتىلى ماں کے بھى کچھ حقوق ہىں۔ ماں باپ کے انتقال کے بعد ان کے تحت جو ذکر ہوا وہ کافى ہے۔