حقوق الوالدىن
ازالۃالرّين عن حقوق الوالدين
بعد حمد وصلوٰۃ کے مؤلف رسالہ ہٰذا اپنے برادرانِ اسلامى کى خدمت مىں گذارش کرتا ہے کہ عرصے سے دىکھتا تھا کہ بعض اسلامى بھائى ادائے حقوق والدىن مىں اس قدر زىادتى اور مبالغہ کرتے ہىں کہ جس سے دىگر اہل حقوق کے حق ضائع ہوتے ہىں اور حضرت ذوالجلال والاکرام کى نافرمانى ہوتى ہے اور پھر اس برتاؤ کو عمدہ شمار کرتے ہىں اور کہتے ہىں کہ شرىعت نے ہم کو اطاعتِ والدىن اسى طرح سکھلائى ہے، اور اپنى کج فہم کے موافق آىات واحادىث پىش کرتے ہىں۔ سو اس ناشائستہ حرکت کو دىکھ کر دل دکھتا ہے۔ اب بفضل خالق اکبر اىک مضمون اس بارے مىں لکھنے کا قصد کىا اور اپنے پىارے پروردگار رحىم و کرىم سے اختتام رسالہ اور راہِ صواب کى دعا کى اﷲتعالىٰ بطرىق حق اس کتاب کو پورا فرمائے۔ آخر مىں اىک مفىد تذئىل اضافہ کى جائے گى جس مىں حقوق شوہر اور حقوقِ استاد کا مبالغہ بىان ہو کر امر حق واضح کىا جائے گا۔ اصل مقصود رسالے سے امور، مذکورہ ہىں مگر ضمناً اور فوائد بھى بىان کىے جائىں گے۔