بالمروف ونہى عن المنکر بقدر امکان کرے (36) چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کى توقىر کرے (37) دو مسلمانوں مىں نزاع ہوجائے ان مىں باہم صلح کرادے (38) اس کى غىبت نہ کرےاس کو کسى طرح کا ضرر نہ پہنچائے نہ مال مىں، نہ آبرو مىں (40) اگر سوارى پر سوار نہ ہو سکے ىا اس پر اسباب نہ لاد سکے تو اس کو سہارا لگا دے (41) اس کو اُٹھا کر اس کى جگہ نہ بىٹھے (42) تىسرے کو تنہا چھوڑ کر دو آدمى باتىں نہ کرىں۔
اورىاد رکھنا چاہئے کہ جن لوگوں کے حقوق اوپر مذکور ہوچکے ہىں وہ حقوق خاص ہىں اور ان حقوق عام مىں وہ بھى شرىک ہىں۔
ہمساىہ کے حقوق
اور جن مىں علاوہ اس کے اور بھى کوئى صفت ہو اس کے حقوق اور زائد ہوجاتے ہىں مثلاً ہمساىہ کہ اس کے حقوق ىہ ہىں:
اس کے ساتھ احسان اور مراعات کے ساتھ پىش آئے
اس کے اہل و عىال کى حفظِ آبرو کرے۔
وقتاً فوقتاً اس کے گھر ہدىہ وغىرہ بھىجتا رہے بالخصوص جب وہ فاقہ زدہ ہو تو ضرور تھوڑا بہت کھانا اس کو دے۔