مسافر و مرىض کے لىے ، ىہ حقوق واجب الادا ہىں۔
قسم سوم
جس کا سبب معصىت ہے جىسے حدود اور کفارات جو بلا عذر شرعى روزہ افطار کرنے سے ىا قتل خطاىا ظہار سے واجب ہوتے ہوں، ىہ حقوق بھى واجب الادا ہىں ۔ اور جن حقوق کا سبب اختىارى ہے
بعض ان مىں حقوق العباد ہىں وہ بھى مثل تقسىم مذکور تىن ہىں:
قسم اوّل
جس کا سبب اطاعت ہو ، وہ وعدہ کا پورا کرنا ہے، ىہ ضرورى ہے، اس مىں کوتاہى کرنا علامت نفاق کى فرمائى گئى ۔
قسم دوم
جس کا سبب امر مباح وہ دَىن ہے اور جو مثل دَىن کے ہو۔ جس طرح مبىع کا تسلىم کرنا اور منکوحہ کا اپنے نفس کو سپرد کرنا اور شفىع کو جائىداد مطلوبہ دے دىنا، قىمت ادا کرنا، مہر ادا کرنا، مزدور کى مزدورى دىنا ، عارىت اور امانت واپس کرنا ىہ سب واجب ہىں۔