تمام احکام مىں آپ کى اطاعت کرے۔
آپ کى عظمت اور محبت کو دل مىں جگہ دے۔
اور آپ پر صلوٰۃ پڑھا کرے۔
حضرات ملائکہ علىہم السلام کے ىہ حقوق ہىں:
ان کے وجود کا اعتقاد رکھے۔
ان کو گناہوں سے پاک سمجھے۔
جب ان کا نام آئے علىہ السلام کہے۔
مسجد مىں بد بودار( چىزىں کھا کر جانے سے ىا مسجد مىں رىح صادر کرنے سے ملائکہ کو اىذاء ہوتى ہے۔ اس سے احتىاط کرے اور بھى جن امور سے ملائکہ کو تکلىف وتنفر ہو ان سے احتراز سمجھے مثلاً تصوىر ىا بلا ضرورتِ شرعى کتا پالنا ىا جھوٹ بولنا ىا جنابت مىں براہ سستى پڑا رہنا کہ نماز بھى برباد ہوجائے بلا ضرورت شرعى ىا طبعى