مہمان کے حقوق
اسى طرح مہمان کہ اس کے ىہ حقوق ہىں:
آمد کے وقت بشاشت ظاہر کرنا، جانے کے وقت کم از کم دروازہ تک مشاىعت کرنا۔
اس کى معمولات و ضرورىات کا انتظام کرنا کہ جس سے ان کو راحت پہنچے۔
تواضع وتکرىم و مدارات کے ساتھ پىش آنا، بلکہ اپنے ہاتھ سے ان کى خدمت کرنا۔
کم از کم اىک روز اس کے لىے کھانے مىں کسى قدر متوسط درجہ کا تکلف کرنا، مگر اتنا ہى کہ جس مىں نہ اپنے کو تردد ہو نہ اس کو حجاب ہو، اور کم از کم تىن روز تک اس کى مہماندارى کرنا۔ اتنا تو اس کا ضرورى حق ہے، اس کے بعد جس قدر وہ ٹھہرے مىزبان کى طرف سے احسان ہے۔ مگر خود مہمان کو مناسب ہے کہ اس کو تنگ نہ کرے ، نہ زىادہ ٹھہر کر نہ بے جا فرمائشىں کر کے نہ اس کى تجوىز طعام ونشست و خدمت وغىرہ مىں دخل دے۔
دوستوں کے حقوق