باقى محکومىن آزاد ہىں ،دائرہ حکومت مىں رہنے تک حقوق ہوں گے اور خارج ہونے کے بعد ہر وقت مختار ہىں۔
سسرالى عزىزوں کے حقوق
قرآن مجىد مىں حق تعالىٰ نے نسب کے ساتھ علاقہ مصاہرۃ کو بھى ذکرفرماىا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ساس اور سسر اور سالے و بہنوئى اور داماد اور بہو اور ربىب ىعنى بىوى کى پہلى اولاد کا بھى حق کسى قدر ہوتا ہے۔ اس لىے ان تعلقات مىں بھى رعاىت احسان و اخلاق کے کسى قدر خصوصىت کے ساتھ رکھنا چاہئے۔
عام مسلمانوں کے حقوق
علاوہ اہل قرابت کے اجنبى مسلمانوں کے بھى حقوق ہىں۔ اصبہانى نے ترغىب و ترہىب مىں برواىت حضرت على رضى اﷲعنہ ىہ حقوق نقل کىے ہىں:
(۱)بھائى مسلمان کى لغزش کو معاف کرے (۲) اس کے رونے پر رحم کرے (۳) اس کے عىب کو ڈھانکے (۴) اس کے عذر کو قبول کرے (۵) اس کى تکلىف کو دور کرے (۶) ہمىشہ اس کى خىر خواہى کرتا رہے (۷) اس کى حفاظت و محبت کرے (۸) اس کے ذمہ کے رعاىت کرے (۹) بىمار ہو تو عىادت کرے (10) مر جائے