اور پھوپھى مثل باپ کے ہىں ، حدىث مىں اس طرف اشارہ (آىا ہے۔
اولاد کے حقوق
جس طرح ماں باپ کے حقوق اولاد پر ہىں اسى طرح ماں باپ پر اولاد کے حقوق ہىں۔ وہ ىہ ہىں:
نىک بخت عورت سے نکاح کرنا تاکہ اولاد اچھى پىدا ہو۔
بچپن مىں محبت کے ساتھ ان کو پرورش کرنا کہ اولاد کو پىار کرنے کى بھى فضىلت آئى ہے، بالخصوص لڑکىوں سے دل تنگ نہ ہونا ان کى پرورش کرنے کى بڑى فضىلت آئى ہے۔ اگر انّا کا دودھ پلانا پڑے تو خلىق اور دىندار انّا تلاش کرنا کہ دودھ کا اثر بچے کے اخلاق مىں آتا ہے۔
ان کو علم دىن و ادب سکھلانا۔
جب نکاح کے قابل ہوں ان کا نکاح کر دىنا۔ اگر لڑکى کا شوہر مر جائے تو نکاح ثانى ہونے تک اس کو اپنے گھر آرام سے رکھنا ، اس کے مصارف