اگر کسى مصىبت، فاقہ ومرض مىں مبتلا دىکھے اس کى مدد کرے کھانا پانى دے دے ، علاج معالجہ کر دے۔
جس صورت مىں شرىعت نے سزا کى اجازت دى ہے اس مىں بھى ظلم و زىادتى نہ کرے ،اس کو ترسائے نہىں۔
جانوروں کے حقوق
اسى طرح مشارکت جنسى سے بھى ان کى رعاىت لازم ہے وہ ىہ ہىں:
جس جانور سے کوئى معتد بہ غرض متعلق نہ ہو اس کو قىد نہ کرے، بالخصوص بچوں کو آشىانہ سے نکال لانا اور ان کے ماں باپ کو پرىشان کرنا بڑى بے رحمى ہے۔
جانور قابل انتفاع ہىں ان کو بھى محض مشغلے کے طور پر قتل نہ کرے، اس مىں شکارى لوگ بہت مبتلا ہىں۔
جو جانور اپنے کام مىں ہىں ان کى خورد و نوش و راحت رسانى و خدمت کا پورے طور سے اہتمام کرے، ان کى قوت سے زىادہ ان سے کام نہ لے، ان کو حد سے زىادہ نہ مارے۔