حضرات کے حقوق بھى حضور کے حق مىں داخل ہىں۔ وہ ىہ ہىں:
فقہائے مجتہدىن و علمائے محدثىن و اساتذہ و مشائخ طرىقت و مصنفىن دىنىات کے لىے دعائے خىر کرتا رہے۔
حسبِ قاعدہ شرعى ان کا اتباع کرے۔
جو ان مىں زندہ ہوں ان سے تعظىم اور محبت سے پىش آئے، ان سے بغض و مخالفت نہ کرے۔
حسبِ وسعت و ضرورت ان حضرات کى مالى خدمات بھى کرتا رہے۔
والدىن کے حقوق
ىہ حضرات مذکورىن تو دىنى نعمتوں مىں واسطہ تھے، اس لىے انکا حق لازم تھا۔ بعضے لوگ دنىوى نعمتوں کے ذرائع ہىں ان کا حق شرعاً ثابت ہےمثلاً ماں باپ کہ اىجاد اور پرورش ان کى توسط سے ہوتى ہے۔ ان کے حقوق ىہ ہىں:
ان کو اىذاء نہ پہنچائے اگرچہ ان کى طرف سے کوئى زىادتى ہو۔
قولاً وفعلاً ان کى تعظىم کرے۔
مشروع امور مىں ان کى اطاعت کرے۔
اگر ان کو حاجت ہو مال سے ان کى خدمت کرے اگرچہ وہ دونوں کافر