آج تک کادیانی مناظرین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ تفصیلی تعارف ڈاکٹر بہاء الدین صاحب نے اس کا تحریر فرمایا ہے۔ جو کتاب کے ابتداء میں درج ہے۔ وہاں دیکھ لیا جائے۔
۸… الفتح الربانی فی الرد علی القادیانی: فضیلت الشیخ حسین بن محسن انصاریؒ نے یہ کتاب تحریر فرمائی۔ جسے اردو ترجمہ کے ساتھ حضرت مولانا عبدالمجید دہلویؒ نے مطبع انصاری دہلی سے ۱۳۱۱ھ (مطابق ۱۸۹۳ئ،۱۸۹۴ئ) میں شائع فرمایا۔ حسین بن محسن انصاریؒ یمنی تھے۔ بھوپال کے حکمرانوں کی علم دوستی کے باعث وہ بھوپال میں قیام پذیر تھے۔ اس زمانہ میں بہت سے علماء نے آپ سے کسب فیض بھی کیا۔ اس جلد میں اس کتاب کو بھی شامل کرنے کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔ فلحمد للّٰہ تعالیٰ!
ز… حضرت مولانا سعد اﷲ لدھیانویؒ ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے عہد حیات میں مرزاکادیانی ملعون کو تگنی کا ناچ نچایا۔ آپ نے مرزاکادیانی کے خلاف نظم ونثر میں لکھا اور خوب لکھا۔ مرزاکادیانی ملعون آپ کے نام ’’سعد‘‘ کو جل بھن کر ’’نحس‘‘ لکھتا تھا۔ نتیجہ میں مولانا سعد اﷲ بھی جو آپ آں غزل میں مرزاکادیانی کو وہ سناتے کہ ’’تتے توّے‘‘ پر رقص کرنے لگ جاتا۔ مورخہ ۱۱؍رمضان المبارک ۱۳۱۴ھ، مطابق ۱۳؍فروری ۱۸۹۷ء کو آپ نے سولہ صفحاتی ایک رسالہ لکھا۔
۱/۹… قادیانی دجال کا استیصال: علیحدہ علیحدہ چار مضامین تھے۔ ایک ہی صفحہ پر علیحدہ علیحدہ کالم بنا کر کچھ حاشیہ پر لکھ کر سمندر کو کوزہ میں بند کیا۔ ہم اس جلد میں ان کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
الف… قادیانی دجال کا استیصال (حصہ نثر)
ب… قادیانی دجال کا استیصال (حصہ نظم) (اس میں پانچ نظمیں ہیں)
ج… قادیانی دجال کی تازہ بے حیائی پر تبصرہ
اس رسالہ میں دو باتوں پر تبصرہ کیا ہے۔
(الف) قادیانی کی تازہ بے حیائی کہتا ہے کہ میں نے عبدالحق غزنوی کے حق میں بددعا نہیں کی۔