نظم نمبر:۲
کادیانی کے سب ستایش خر
اس مسدس کو سن کے ہیں ششدر
M!
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
ہے لم یمت حسن سے مختار کی زبانی
قبل از قیامت آنا عیسیٰ کا بارثانی
چالیس سال آکر ہو اور زندگانی
ہو جائے ان کے آگے دجال گل کے پانی
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
ممتاز خلق میں ہیں صدیقہ ان کی ماں ہے
عیسیٰ کی یہ فضیلت قرآن میں بیان ہے
ہیں چوتھے آسمان پر ان کا وہ اب مکان ہے
منزل دمشق ہوگا اور منتظر جہان ہے
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
معلوم سب کو ہے کیا تھی عمر نوحؑ و آدمؑ
ختم الرسلؐ ہیں افضل پھر یہ بھی ہے مسلم
کیا ہے کمال ونقصان ہو عمر بیش یا کم
زندہ ہیں ابن مریم زندہ ہیں ابن مریم
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
جب انہ لعلم للساعۃ آ چکا ہے
اور ابن مریم اس میں مرجع ضمیر کا ہے
قول ابوہریرہؓ تشریح مدعا ہے
اب بارثانی آنے میں شک و شبہ کیا ہے
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی