قادیانیوں سے دس سوالات
بطور خلاصہ کے لکھتا ہوں تاکہ اور بھی زیادہ تر ناظرین طالبین حق کو فائدہ حاصل ہو۔ دلیل اوّل! یہ کہ قبل نزول مسیح موعود کے خروج دجال کا ضروری ہے۔ جب تک دجال انہیں حالات اور اوصاف کے ساتھ جن کو احادیث صحیحہ متواترہ نے مفصلاً بیان کر دیا ہے۔ خروج نہ کر لے اور اپنا فساد جہاں میں نہ برپاکرلے۔ ہرگز مسیح موعود نہیں آسکتے۔ چنانچہ جو احادیث کہ ابتداء رسالہ میں ذکر کی گئیں۔ ان میں سے حدیث پنجم اور حدیث ششم اور حدیث ہشتم کو دیکھو اور یہ بات قطعی ہے کہ اب تک اس صفت کے دجال نے خروج نہیں کیا۔ لہٰذا اس وقت تک کوئی مسیح موعود ہوکر نہیں آسکتا۔ پس قطعاً یہ بات معلوم ہوگئی کہ مرزامسیح موعود نہیں ہوسکتے۔ وھو المطلوب!
دلیل دوم! یہ کہ جب تک رومی وابق یا اعماق میں آکر مدینہ کے اسلامی لشکر کے ساتھ نہ لڑیں۔ پھر تہائی ان مدینہ والوں میں کے بھاگ جائیں اور تہائی شہید ہوں اور تہائی فتح کر لیں۔ پھر شیطان غنیمت تقسیم کرتے وقت ان کو مسیح دجال کے نکلنے کی خبر سناوے۔ تب تک مسیح موعود نزول نہ فرماویں گے۔ دیکھو حدیث ہشتم کو اور ظاہر ہے کہ یہ واقعہ اب تک نہیں ہوا۔ پس ابھی کیسے مسیح موعود آسکتے ہیں۔ لہٰذا مرزاقادیانی کیونکر مسیح موعود ہوسکتے ہیں۔
دلیل سوم! یہ کہ مسیح موعود ایسی قوم میں نزول فرماویں گے کہ جن میں حکومت وامارت مسلمان کی ہوگی اور ان میں جو حاکم ہوگا وہ حضرت مسیح علیہ السلام سے امامت کے واسطے بھی کہے گا۔ دیکھو حدیث دوم اور ہشتم کو اور اظہر ہے کہ یہ بات یہاں نہیں پھر مرزاقادیانی کیونکر مسیح موعود ہوگئے؟
دلیل چہارم! یہ کہ مسیح موعود ایسی قوم میں نازل ہوں گے کہ جو جہاد کرتے ہوں گے۔ دیکھو حدیث ہشتم کو اور یہاں تو اس کا ذکر ہی کیا ہے۔ بلکہ غالباً اور خلاف مسلک ہے۔ پھر بھلا کس طرح مسیح موعود ہوگئے؟
دلیل پنجم! یہ کہ مسیح موعود کا نزول ہوگا۔ چنانچہ تمام احادیث میں یہ بات تفصیلاً بیان کی گئی ہے اور پھر اس کی ہیئت مخصوصہ بھی جتادی کہ دو فرشتوں کے بازؤں پر ہاتھ رکھے ہوئے دو رنگین کپڑے پہنے ہوئے نزول فرماویں گے۔ دیکھو حدیث سوم اور چہارم اور ششم کو ااور یہاں اس سے بھلا کیا نسبت ہے۔ پھر کیونکر مسیح موعود بن بیٹھے؟
دلیل ششم! یہ کہ مسیح موعود نبی ہوں گے۔ دیکھو حدیث ششم کو کہ اس میں چار جگہ لفظ نبی اﷲ کا ان پر بولا گیا ہے اور حضرت محمد رسول اﷲﷺ کے بعد کا کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔ ’’ماکان