فتنہ مرزا نے کر کے یہ برپا
اسم پنج آب با مسمّٰے کیا
نیک آن ذات کو یک آبی شد
تف برآں کس کو پنج آبی شد
مرزا بھی تو کرتا ہے دعویٰ
کہ میں ہوں پارسی نسل والا
اس میں نکتہ یہ اس نے ہے رکھا
پانچ میں اک تو پارسی ہوگا
تو بھی مادر سے ذات پوچھ تولے
اس پہیلی کی اس سے بوجھ تو لے
ذات اپنی تو پہلے ٹھیک تو کر
پھر کسی کی صفت پہ کیجو نظر
اف رے کاذب دروغ کے پتلے
سب بیانات تیرے ہیں جھوٹے
M!
مرزا قادیانی کے قرآن پر ایمان کی حقیقت سوال وجواب کے پیرایہ میں
مسلمان… کادیانی صاحب! آپ قرآن کریم کو مانتے ہیں؟
کادیانی… مانتے ہیں۔
مسلمان… اہل اسلام کے عرف میں لفظ قرآن کتنے معانی پر بولا جاتا ہے۔
کادیانی… تین معانی پر۔ نقوش۱؎ اور الفاظ اور معانی۔
مسلمان… قرآن مجید کس کا کلام ہے۔
کادیانی… اﷲ تعالیٰ کا۔
مسلمان… اﷲ تعالیٰ نے کیا اتارا تھا نقوش یا الفاظ یا معانی یا تینوں یا ان تین میں سے کون سے دو۔
کادیانی… الفاظ اور معانی اتارے تھے۔
مسلمان… الفاظ کے اتارنے کے کیا معنی ہیں اور معانی کے اتارنے سے کیا مراد ہے۔
کادیانی… الفاظ کے اتارنے کے معنی الفاظ کا سنانا اور پڑھادینا اور معانی کے اتارنے سے مراد معانی کا سمجھا دینا۔
مسلمان… اﷲتعالیٰ نے محمدﷺ کو بلاواسطہ قرآن پڑھا اور سمجھا دیا تھا یا باواسطہ۔
کادیانی… باواسطہ۔
مسلمان… وہ واسطہ کون ہے۔
کادیانی… روح القدس۔