مرزائیوں نے ہر سواک شور ہے مچایا
عیسیٰ یہودیوں نے سولی پہ تھا چڑھایا
قرآن اس کی حق سے تکذیب کرنے آیا
نفی صلیب کر کے رفعت کو ہے جتایا
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
ان نو مسیحیوں کو انجیل بھی دکھاؤ
عیسیٰ حواریوں سے کہتے ہیں جو سناؤ
تم مثل برق مجھ کو آتا فلک سے پاؤ
جھوٹوں کو دشت و حجرہ میں ڈھونڈنے نہ جاؤ
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
میں ہوں مسیح کہہ کر جھوٹے بہت سے آئیں
جھوٹی کرامتیں اور کچھ شعبدے دکھائیں
بس ہو تو راستکاروں کو بھی کچھ سکھائیں
کر فضل یا الٰہی رکھ دور یہ بلائیں
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
لکھتے ہیں ابن قیم نونیہ دیکھو ان کا
معراج مصطفیٰ کو سوئے فلک ہوا تھا
ہیں چڑھ چکے ادھر ہی کو پہلے ان سے عیسیٰ
ہاتھوں سے جن کے ہو گئی ٹکڑے صلیب ترسا
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
کیاد کادیانی دیکھو یہ کیا ہے بکتا
سولی سے عیسیٰ اترا تھا آدھ موا سسکتا
موت اس کو آ گئی پھر اب آ نہیں وہ سکتا
مکار خود غرض ہے کیا جعل ساز یکتا
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
ہے مجمع بحار الانوار میں یہ مظہر
عیسیٰ کی لم یمت پر ہے اتفاق اکثر
بیس اور ایک سو پھر پینتیس پر نظر کر
وہ مات لم یمت کے آگے ہے مات منکر
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی