ہیں ساتھ مصطفیٰ کے دو صاحبان عالی
دو چاند ایک سورج چل جھانک دیکھ جالی
عیسیٰ کے واسطے وہاں چوتھی جگہ ہے خالی
جیتے کو مردہ کہنا بے شک ہے ایک گالی
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
کہتا ہے یوں ازالہ دجال مفتری کا
عیسیٰ کا معجزہ تھا گوسالہ سامری کا
تھا صرف معجزہ یہ کھیل اک فسونگری کا
کالا کرے خدا منہ مکار نیچری کا
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
الہام و وحی مرزا مانند انبیاء ہے
صاف انکشاف اس کا کچھ ان سے بھی سوا ہے
من نیستم رسول اک دھوکا نہیں تو کیا ہے
مرزائیو تمہاری عقلوں کو کیا ہوا ہے
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
جب کذب وکفر برسیں مکار کی قلم سے
بچتے نہ ہوں نبی جن کی بدگوئی وستم سے
کیا سود ست بچن سے نہ آریہ دھرم سے
واقف ہیں بافراست سب اس کے پیچ خم سے
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
ان کفریات سے ہو جب تک نہ آپ تائب
کیا فائدہ جتانا کفار کے معائب
عیسیٰ نہ بن سکے گا ہر گز بقول صائب
ثابت ہوا شریعت میں خاسر اور خائب
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی
سلطان مکین پٹی نے کیا غضب کیا ہے
وہ جام وصل گویا مرزا کا خون پیا ہے
اب پیشین گوئیوں سے منہ اس کا سی دیا ہے
اﷲ نے جس کو جتنی دی زندگی جیا ہے
زندہ ہیں ابن مریم بارفع آسمانی
سولی نہیں چڑھے وہ جھوٹا ہے کادیانی