کر کے تاویلیں لکھو گے گر جواب
خوب ہو گی جگ ہنسائی آپ کی
بحث میں بنتے ہو مغضوب الغضب
بحث ہے گویا لڑائی آپ کی
مرزا صاحب لنگوٹا باندھئے
دیکھیں پھر زور آزمائی آپ کی
یوں الجھنا میرزا جی اچھا نہیں
کیا کرے گی ہاتھا پائی آپ کی
آپ سے ظاہر ہوا بغض وفساد
کوئی کیا مانے گواہی آپ کی
حامی دین شیخ کل کے سامنے
حق نے یوں عزت گھٹائی آپ کی
دلی والوں کے نہ آگے چل سکے
عیسویت اور خدائی آپ کی
والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ!
فہرست کاغذات… جو اس خط کے ساتھ خدمت عالی میں مرسل ہیں
مطبوعہ طبع انصاری دہلی
۱… جواب اشتہار ۲؍اکتوبر ۱۸۹۱ئ ۲… اعلام عام اہل اسلام
۳… اشتہار صدق آثار ۴… اشتہار ۱۲؍اکتوبر ۱۸۹۱ء
۵… کیفیت مناظرہ ۲۰؍اکتوبر ۱۸۹۱ئ ۶… مسیح موعود دہلوی کا تیسرا اشتہار
۷… نوٹس اتمام حجت ۸… اعلام منجانب جمیع اہل اسلام
۹… اطلاع برائے عام اہل اسلام ۱۰… اعلان مجدد علی خان صاحب
۱۱… اشتہار مولوی عبدالمجید ۱۲… اشتہار قربان علی لکھنوی
اگر مہربانی کر کے اپنے اعلام الناس کے تینوں حصے بھیج دیں بقیمت یا بے قیمت تو بعید از عنایت نہ ہوگا۔ آپ کا خادم عبدالمجید عفی عنہ۔ ۵؍جمادی الاخری ۱۳۰۹ھ، ۷؍جنوری ۱۸۹۲ء
از احقر الزمن: بخدمت فیضدرجت حضرت مکرم بندہ محمد سردار حسین خان صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ! آنکہ جس قدر اشتہارات جناب والا نے سوائے خط قلمی اس احقر کو عطاء فرمائے ہیں۔ وہ سب اس خاکسار کے پاس موجود ہیں۔ مگر بہ تعمیل امر جناب، ان کو لے کر رسید پیش کرتا ہوں۔ مورخہ ہفتم؍جمادی الثانی ۱۳۰۹ھ محمد احسن مہتمم مصارف!
خط نمبر:۴ …جواب الجواب خط نمبر:۲
بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم!
ایک مدت سے جس کا انتظار دل کو تڑپارہا تھا اور بے اختیار زبان پر یہ آرہا تھا ؎