ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2013 |
اكستان |
|
قسط : ٢٢سیرت خُلفَا ئے راشد ین ( حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوئی ) اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فاروقِ اَعظم کی دینی خدمات : حضرت فاروقِ اَعظم رضی اللہ عنہ نے اَپنی دس سال کی مدتِ خلافت میں جس قدر تبلیغ اَور تعلیم دین کی فرمائی، اَگر کوئی چشم ِ بصیرت سے دیکھنے والا ہو تو وہ کہہ سکتا ہے کہ کوئی دُوسرا شخص بیس سال میں بھی اِتنا کام نہیں کر سکتا، حقیقت میں وہ نبی اَور اُمت کے درمیان تبلیغ ِ دین کے واسطہ ٔ کبریٰ تھے۔ دین میں سب سے بڑی چیز'' قرآنِ مجید'' ہے اَور اُس کے بعد'' سنت'' ہے یعنی مسائلِ دینیہ کے متعلق رسولِ خدا ۖ کے اَقوال و اَفعال و اَحوال، اِن دونوں کے متعلق علیحدہ علیحدہ نہایت اِختصار کے ساتھ آپ کی مساعی جمیلہ کا نمونہ حسب ِ ذیل ہے۔ قرآنِ مجید : (١) آپ رضی اللہ عنہ قرآنِ مجید کی تلاوت کے بڑے حریص تھے لوگوں سے پڑھوا پڑھوا کر سنا کرتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اُن کے ایسا کرنے سے کس قدر شوقِ تلاوت لوگوں میں پیدا ہو گیا ہوگا۔ ایک روز گشت کرتے کرتے مسجد کی طرف آئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، عادت آپ کی یہ تھی کہ عشاء کے بعد لوگوں کو مسجد سے باہر کردیتے تھے ہاں اَگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اُس کو چھوڑ دیتے تھے۔ آپ نے دَریافت کیا کہ یہ لوگ کون ہیں اَور کیوں بیٹھے ہیں ؟ معلوم ہوا کہ اُبی بن کعب اَور اُن کے ساتھ چند لوگ اَور ہیں جو اَللہ کا ذکر کر رہے ہیں ۔یہ سن کر آپ اُن کے پاس بیٹھے گئے اَور باری باری ہر ایک سے قرآن شریف پڑھوانا شروع کیا ،اَبو سعید مولائے اَبو سعد کہتے ہیں کہ سب سے