ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2013 |
اكستان |
|
''قطب نما'' اَور مسلمان : قطب نما بھی عربوں کی اِیجاد ہے یہ بہت اَعلیٰ دَرجہ کے جہازراں ہوتے تھے، اِنڈونیشیا اَور چین تک وہ جہاز لے جایا کرتے تھے۔ ''کولمبس'' ......عربوں کا نوکر : اَور کولمبس بھی عربوں ہی کا ملازم یا غلام تھا جو اَمریکہ کی سرزمین پر جایا کرتے تھے اَور وہاں کی پیداوار میں سے جواہرات وغیرہ لایا کرتے تھے۔ ''کاغذ'' کی صنعت : صنعت ِ کاغذ سازی چینیوں کی اِیجاد تھی اَور ہارون الرشید کے زمانہ میں بغداد میں باقاعدہ سب سے پہلا کارخانہ بنایا گیا۔ ہمارے یہاں بھی کاغذ بسہولت بنایا جاتا تھا، ڈیرہ اسمٰعیل خان وغیرہ میں گھروں میں بہت اچھا کاغذ بنایا جاتا تھا۔ مولانا عبد الکریم صاحب مدظلہم کے دادا صاحب نے جو کُلاچی کے رہنے والے تھے، اپنے دست ِ مبارک سے کاغذ اَور عمدہ روشنائیاں بنائیں اَور کتابیں لکھیں جو اُن کے پاس موجود ہیں۔ ''چیچک ''کا ٹیکہ : چیچک کا ٹیکہ مسلمانوں کی اِیجاد ہے۔ یورپ والوں نے ١٧٢١ء کے بعد قسطنطینیہ سے سیکھا تھا۔ ''آنکھ کا آپریشن '' : آنکھ کا آپریشن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زمانہ میں ہونے لگا تھا ،اَسماء الرجال کی کتابوں میں ہے حضرت اِبن ِ عباس رضی اللہ عنہما سے اُن کی آنکھ کے آپریشن کے لیے عرض کیا گیا مگر اُنہوں نے اِنکار فرمادیا۔ عمارتیں ،ڈیم اَور اَیشیا : عمارتی دُنیا میں تو ایشیا نے کئی بار بہت ترقی کی ہے۔ ملکہ سباء کا محل اِکیس منزلہ تھا اَور اہلِ یمن