ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2013 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! کچھ عرصہ سے نشریاتی ذرائع سے طالبان اَور حکومت ِ پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل کی طرف بڑھنے کی خبریں مسلسل نشر ہو رہی ہیں اَور سنجیدہ حلقوں کی طرف سے اِس عمل پر خوشی کا اِظہار بھی کیا جا رہا ہے مگر دُوسری طرف دَر پردہ کچھ قوتیں اِس عمل کو سبوتاژ کرنے کی سر توڑ کوششیں بھی کر رہی ہیں جن میں عالم ِکفر کا قائد اَمریکہ اَور اُس کے ساتھ بھارت اَور اِسرائیل سرِفہرست ہیں۔ پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اِفتخار محمد چوہدری کا بیان٢٠ ستمبر کے قومی جرائد میں جلی سرخیوں کے ساتھ شائع ہو چکا ہے کہ ''بھارت ، اِسرائیل، اَمریکہ اَورنیٹوکا اَسلحہ کراچی آرہا ہے خدا کے لیے ملک بچائیں جسٹس خلجی نے کہا کہ لانچوں کے ذریعہ کرنسی، منشیات اَور اَسلحہ کی ترسیل ہو رہی ہے، کراچی میں دُکانوں سے راکٹ لانچر، اَینٹی ائیر کرافٹ گنیں مِل رہی ہیں۔''