ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
اكستان |
|
چنانچہ حضرت اَبوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ''قسم ہے وحدہ لاشریک کی کہ اگر حضرت اَبو بکر رضی اللہ عنہ خلیفہ نہ ہوتے تو رُوئے زمین پر کوئی خدا کی عبادت نہ کرتا................. الخ ۔''(رواہ البیہقی وابن ِعساکر) ایسے ہی ١٩٤٧ء کے بعد ہر مسلمان کی زبان پر یہی سوال تھا کہ'' مسلمان کیا کریں؟'' ایسے نازک وقت میں حضرت نے نہایت عزم و اِستقلال سے کام لیا اَور پورے ملک کا دَورہ کر کے مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنے کے لیے آمادہ کیا اَور لکھنؤ میں مولانا آزاد کی زیر صدارت کانفرنس کر کے مسلمانوں کا سیاسیات سے علیحدگی کا اِعلان کر کے ایک بڑا کارنامہ اَنجام دیا۔(جاری ہے) جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔