ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
¾اكستان Ù |
|
یمن کے حکمران کی آمد ،آپ کے لیے مکان بنایا اَور وصیت نامہ لکھا : اَور اِنہیں کا حکمران جو تھا یمن کا '' تُبَّعْ'' تھا وہ تبع بھی آئے ہیں یہاں (مدینہ منورہ)اَور اُنہوں نے آکر یہاں ایک مکان بنایا ہے اَورایک خط لکھا ہے (جس میں)رسول اللہ ۖ کے لیے وصیت کی ہے کہ جب وہ تشریف لائیں تو یہ مکان اُن کے لیے ہے اَور یہ میرا عریضہ ہے اُن کے لیے۔ تو جب رسول اللہ ۖ ہجرت کر کے تشریف لائے ہیں تو وہ مکان اُس زمانہ میں اَبو اَیو ب اَنصاری رضی اللہ عنہ کی تحویل میں تھا وہ گرامی نامہ بھی موجود تھا اُن کا جو خط تھا وہ بھی موجود تھا وہ بھی پڑھا ہے آپ نے پھر بھی اپنے لیے اَلگ جگہ بنائی ہے وہاں قیام ضرور فرما لیا ہے تو وہ یمن کے تھے اَور رسول اللہ ۖ نے فرمایا اَلْاِیْمَانُ یَمَانٍ وَالْحِکْمَةُ یَمَانِیَّة ١ اِیمان، یمن کا اِیمان ہے ۔حکمت ،یمنی حکمت ۔یمن کی تعریف فرمائی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بھی اَنصار کی طرف اِشارہ ہو کہ یہ بہت بڑے لوگ تھے اَنصار اَور اِس میں کوئی شک نہیں ہے اَنصار کی بہت بڑی فضیلت آئی ہے، پوری باتیں تو نہیں ہو سکتیں اِس حدیث کے بارے میںتو اَبھی شروع میں نے کی تھی درمیان میں رہ گئی اللہ نے چاہا آئندہ کریں گے اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت میں اُن کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعاء ........ مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ) ١ مشکوة شریف ص ٥٨٢