ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
اكستان |
|
(١٧) بین الاقوامی تحفظات : اِن حقوق کے حاصل کر نے کی شکل یہ ہے کہ خود مختار علاقے بنائے جائیں۔ یہ خود مختار اَکائیاں اپنے معاملات میں آزاد ہوں گی۔ ہر ایک یونٹ میں اِتنی طاقت ضرور ہونی چاہیے کہ اپنے جیسے یونٹ کے اِقدام کا مقابلہ کر سکے۔ یہ تمام اَکائیاں ایک ایسے بین الاقوامی نظام (بلاک) میں منسلک ہوں جو فوجی طاقت کے لحاظ سے اِقتدار ِاعلیٰ کا مالک ہو۔ اُس کو یہ حق نہیں ہوگا کہ کسی مخصوص مذہب یا مخصوص تہذیب کو کسی یونٹ پر لاد سکے۔ اَلبتہ اُس کا یہ فرض ضرور ہوگا کہ کسی قوم یا یونٹ کو یہ موقع نہ دے کہ کسی دُوسری قوم کے مذہب یاتہذیب پر حملہ کر سکے۔ (١٨) مذہبیات : الف : دین اَور سچائی کی اَصل بنیاد ایک ہے اِس کے پیش کرنے والے ایک سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ ب : داعیانِ صداقت ہر ملک اَور قوم میں گزرے ہیں۔ اُن سب کا اِحترام ضروری ہے۔ ج : سچائی اَور دین کے بنیادی اصول تمام فرقوں میں تقریبًا تسلیم شدہ ہیں مثلاً اپنے پروردگار کی عبادت، اُس کے لیے نذرو نیاز، صدقہ وخیرات، روزہ وغیرہ یہ سب کام سب کے نزدیک اچھے ہیں اَلبتہ عملی صورتوں میں اِختلاف ہے۔ د : ساری مذہب ِدُنیا کے سماجی اُصول اَور اُن کا منشاء و مقصد ایک ہے مثلاً ہر ایک مذہب اَور فرقہ جنسی اَنار کو نا پسنداَور اَخلاقی جرم قرار دیتا ہے ۔ جنسی تعلقات کے لیے مرد اَور عورت میں ایک معاہدہ ہر ایک فرقہ میں ضروری ہے اَلبتہ معاہدہ کی صورتیں مختلف ہیں۔ ایسے ہی ہر ایک فرقہ اپنے مردہ کو نظروں سے غائب کر دینا ضروری سمجھتا ہے۔ اِختلاف اِس میں ہے کہ زمین میں دفن کر کے نظروں سے اَوجھل کیا جائے یا جلا کر۔ ١ ١ حجة اللہ البالغہ باب اَصل الدین واحد۔ البدور البازغہ، فصل حقائق الارتفاقات اَور مقالہ ثالثہ وغیرہ