ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2011 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٥ نومبر کوشیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب قاری غلام مصطفی صاحب کی دعوت پر ''ذبیح اللہ کانفرنس'' میں شرکت کی غرض سے جامعہ حیدریہ چونیاں ضلع قصور تشریف لے گئے جہاں آپ نے تزکیہ نفس پر تفصیلی بیان فرمایا۔ ١٠ذی الحجہ /٧نومبر کو جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں عید الاضحی کی نماز شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمودمیاں صاحب نے پڑھائی۔ جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب مدظلہم نومبر کے پہلے عشرہ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغنی صاحب کی تعزیت کے لیے چمن بلوچستان تشریف لے گئے۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذالحدیث حضرت مولانا امان اللہ خان صاحب مدظلہم چترال کے تعارفی دَورہ پر تشریف لے گئے۔ہر دو حضرات کی تعطیلات کے اِختتام پر بخیریت واپسی ہوئی۔ ١٢ نومبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بعد نماز مغرب جناب رانا جواد صاحب کی ہمشیرہ کا نکاح پڑھانے کے لیے فیصل آباد تشریف لے گئے۔ ١٧نومبر کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم سفرحج سے بخیریت واپس تشریف لے آئے۔ ١٩نومبر کو اِنگلینڈ کے حضرت مولانا محمدعیسٰی صاحب منصوری مدظلہم العالی چیئرمین ورلڈ اِسلامک فورم لندن جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اَور حسب سابق وہیں قیام فرما ہوئے اَور ٢٣ نومبرکو جامعہ مدنیہ جدید میں طلباء سے بہت مفید خطاب فرمایا۔حضرت٢٨ نومبر کو بخیریت واپس تشریف لے گئے۔ تبلیغی اِجتماع رائیونڈ کے موقع پر جامعہ مدنیہ جدید میں ملکی اَور غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعداد میں